جاپان میں مقیم پاکستانیوں ، خصوصاً کاروباری افراد کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کی غرض سے یہ ڈائریکٹری
منصوبہ سنہ ۲۰۰۰ میں شروع کیا گیا تھا ۔ سنہ ۲۰۰۳ اور ۲۰۰۶ میں اس کی طباعت (پرنٹنگ) بھی عمل میں لائی گئی تھی ۔ اس کے بعد سے یہ ڈائریکٹری مسلسل ویب پر موجود ہے ۔
کچھ عرصے قبل اس ڈائریکٹری کو نئی ویب سائٹ پاکستانی ڈاٹ جے پی کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا ۔
اب اس کا ڈیزائن تبدیل کرتے ہوئے اسے مزید خوبصورت بنایا گیا ہے ، اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں نئی خوبیاں بھی متعارف کروائی گئی ہیں ۔ اب اس میں ہر پریفیکچر کے پاکستانی کاروباری حضرات کی فہرست کے ساتھ ساتھ ، سرچ فنکشن بھی متعارف کروایا گیا ہے ۔ اس فنکشن کی مدد سے کسی بھی کمپنی ، یا کسی شخص کا نام ڈال کر ، ڈائریکٹری میں اسے تلاش کرنا ممکن ہے ۔ اگر مطلوبہ کمپنی یا شخص کا پورا نام یاد نہ آ رہا ہو ، تو نام کے ایک حصے سے بھی تلاش ممکن ہے ۔
جن کاروباری افراد کا نام ڈائریکٹری میں شامل نہ ہو ، ان کے لئے اپنا نام رجسٹر کروانے کی سہولت بھی موجود ہے ۔ڈائریکٹری میں نام کی شمولیت مفت ہے ، تاہم اس کے لئے جاپان میں مقیم پاکستانی بزنس مین ہونا شرط ہے ۔
جاپان کے پاکستانی بزنس مینوں کی یہ ڈائریکٹری ، نہ صرف جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے لئے رابطے کا ایک ذریعہ ہے ، بلکہ یہ دنیا کے دیگر ممالک کے کاروباری افراد کو جاپان کے پاکستانی کاروباری افراد سے منسلک کرنے کا بھی ایک راستہ ہے ۔ اس کی ویب سائٹ کو ہر روز جاپان ، پاکستان اور دنیا بھر سے سینکڑوں افراد دیکھتے ہیں ۔ امید ہے کہ یہ ڈائریکٹری آئندہ بھی جاپان کے پاکستانی کاروباری افراد کے آپس میں رابطے اور انہیں دنیا سے متعارف کروانے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔
ڈائریکٹری کا ویب ایڈریس درج ذیل ہے ۔ http://www.pakistani.jp/directory/