آٹھ پولیس والے معطل ، کولیگ (پیٹی بھرا) کی بیوی کو بچانے کی کوشش کا الزام

یومی اوری: ٹوکیو میٹروپولٹین پولیس نے کودااورا پولیس اسٹیشن کے آٹھ پولیس والوں کو معطل کرکے جمعے کے روز ان کا کیس پبلک  پراسکیوٹر کے پاس بھیج دیا هے ـ ان پر اپنے ایک  کولیگ کی بیوی کو اوّر سپیڈ کے کیس  کو دبانے کی کوشش کا الزام ہے ـ

واقعات کے مطابق پولیس انسپکٹر هوری یوشی نوری  کی بیوی 31 مئی کی صبح سویرے کوداایرا پولیس اسٹیشن کی کی طرف آرهی تھی که اپنے خاوند کو  گھر واپس لے جانے کے لیے  جو که اس دن رات کی ڈیوٹی پر تھاـ

راستے ميں سپیڈ زیادھ هونے پر جب اس کو پولیس افسر نے روکا تو اس نے اپنے خاوند کو فون  کیا جس نے ڈیوٹی افسر کو موبائیل فون پر فون کرکے تعاون کرنے کا کہا ـ

49 ساله هوری  اور58 ساله انسپکٹر ناکاتاکے جو که کوداایرا کے پولیس اسٹیشن میں ٹریفک سیکشن کے انچارج تھے انہوں نے استعفی دے دیا هے ـ

یاد رهے که پیٹی بھرا کی ٹرم کچھ ممالک کی پولیس  میں کولیگ پولیس والے کے لیے بولی جاتی ہے

که ایک جیسی پیٹی( بیلٹ) باندھتے هیں  ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.