آج الیکشن کمیشن کا اجلاس ٹوکیو میں رات ٩ بجے سے ایک بجے تک هوا ، اور یه پریس ریلیز اجلاس سے سوا گھنٹے بعد رات دو بج کر پندرھ منٹ پر کی جارهی هے ، اجلاس مين چھ کے چھ ممبران نے شرکت کی اور اس مين مندرجه ذیل فیصلے هوئے متفقه رائے سے کیے گئے فیصلے
- پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ ویب سائیٹ پر جاری کردی گئی ہے جاپان بھڑ میں 31 پولینگ اسٹیشن هوں گے
- الیکشن کمیشن پہلے بھی اعلان کرچکا ہو اور ایک دفعه پھر وضاحت کی جاتی هے که هر وھ پاکستانی جو ایلین کارڈ رکھتا ہے وھ ووٹ ڈال سکتا ہے ، ویزھ کو چیک کرنا الیکشن کمیشن کی پالیسی نهیں هے
- ایلین کارڈ میں 19 مارچ 2010 کو جس پریفیکچر کا ایڈریس هو گا ووٹر صرف وهیں ووٹ ڈال سکتا ہے ، یه بات دوبارھ صرف واضع کرنے کے لیے تحریر کی جارهی هے ایسے حضرات جنہوں نے ایلین کارڈ کے لیے درخواست دی هوئی هے اور انہیں سٹی آفس سے درخواست جمع کروانے کی رسید ملی هوئی هے وھ رسید دیکھا کر ووٹ سکتے هیں ـ
- ہر بیلٹ بکس پر تین افراد گو دستخط هوں کے جو که چئیر میں و سیکرٹری اور پولنگ اسٹیشن کے افسر کے هوں گے
- مرکزی سطح کے بیلٹ پیپر پر 27 افراد کے نام هو ں بمعه تصویر هوں گے اور ووٹر کو 9 جگه مہر لگانی هو گی ، ووٹر كسی ایک پینل كے نو افراد یا مختلف پینلوں کے ٩ افراد پر مہر لگا سکتا ہے
- پریفکچر گے پیلٹ پیپر پر دو مہریں لگائی جائیں گی ،ایک صدر کے انتخاب کے لیے اور ایک سیکرٹری کے لیے
- امیدواران اپنے پلنگ ایجنٹ کو اپنے اٹھارٹی لیٹر گے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر صبح دس بجے سو پہلے پہنچنے کی ھدائت کریں ، پولنگ اسٹیشن کے اندر ایک وقت مين ایک امیدوار کا ایک هی پولنگ ایجنٹ موجود رھ سکتا ہے اگر پولنگ ایجنٹ کو کسی کام سوـ باھر جانا هو تو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ ایک ادمی اندر رھ سکتا هے عنی که ایک وقت ميں صرف ایک هی شخص اندر موجود رھ سکتا هے
- پولنگ کے دن دوپہر کے کھانے کے لیے باہمی اتفاق سے آدھ گھنٹے کا وقفعه کیا جاسکتا هے ، یه فصله پولنگ ایجنٹ اور پولنگ افسر باہمی مشورے سے کرسکتے هیں
- ایسے پرفیکچر جہاں ووٹر کی تعداد کم ہے یا جہاں پولنگ اسٹشن کی ٹکٹ صرف دتری اوقات تک کی هوں وھاں باهمی مشورے سے ووٹنگ پانچ بجے ختم کی جاسکتی هے ، باهمی مشورو کے بعد تمام پولنگ ایجنٹ تحریری طور پر پولنگ افسر کو درخواست دینے پر ایسا ممکن هو گا
- انشاءاللە الیکشن اتوار ١ اپریل ٢٠١٠ کو هو گایه الیکشن کمیشن کا اٹل فیصله ہے ، الیکشن کمیشن کے تمام ممبران اس پر متفق هیں
جاری کردھ الیکشن کمیشن برائے پاکستان ایسوسی ایشن جاپان
رئیس صدیقی ، حاجی الیاس ، عبدالقدوس بھٹی ، طیب خان ، کمال رضوی، اور ڈاکٹ عمران الحق