یهاں گنماں کین کے شہرتاتے بایاشی میں واتاراسے دریا کے کنارے ایک تکه پارٹی کی تاتے بیاشی مسجد کے مستقل نمازیوں کی ایک بڑی تعداد اس پارٹی میں شامل تھی ، یه پارٹی خالص غیر سیاسی تھی ، یهاں کسی نے بھی کوئی تقریر نهیں کی اور ناں هی کسی کی منافق انا کی تسکین کے لیے کوئی سٹیج بنایا گیا تھا. پاکستان میں سیٹ نه هو سکنے والے لوگوں کے فکر پاکستان کے منافق نعرے بھی سننے کو نهیں ملے، خوشی کی بات تھی که جاپان کے مشہور منافقین یهاں نظر هی نہیں آئے، جوان عمر لڑکوں نے فٹ بال اور پھر کرکٹ سے دل بہلایا ، دل بہلانے والوں میں کچھ ادھیڑ عمر بھی شامل تھے .جاپان کے خالص معاشرے ميں اس طرح کی پارٹیاں هونے سے یهاں پناھ گزین بھلے مانس پاکستانیوں مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے ، جو که ایک خوش آئید بات ہے اور اس بات کی کوشش هونی چاھیے که ایسی پارٹیوں کو لیگ نواز لوگ هائی جیک کرنے کی کوشش نه کریں،
[nggallery id=80]