اخبار:ٹوکیو منگل کے روز سامنے آئے ایشو کے مطابق ، حکومت جاپان ميں میں مستقل رہائش پزیر غیر ملکیوں کو زبان سیکھنے کے لیے مدد کرے گی تاکه وھ لوگ بہترطور پر معاشرے میں مدغم هو سکیں ،کیوکہ دیکھا گیا هے که زبان پر عبور ناں هونے کی وجہ سے لوگوں کو نوکری کی تلاش میں بھی مشکلات اتی هیں اور روز مرھ کے کاموں میں بھی دقت پیش آتی هے .
اس کے لیے ایک حل یه سوچا گیا ہے که جاپانی سکھانے والے استادوں کی مزید ٹرینگ کی جائے اور مختلف زبانوں مين کونسلیگ کا کام بھی جاری رکھا جائے خاص طور پر غیر ملکیوں کو پنشن اور اور ادویات کے حصول کے کام میں مدد کی جائے.حکومتی ترجمان کے مطابق یه منصوبہ ٢٠١٢ تک لاگو هو جائے گا.