انٹر نیشنل ویلفیئر کلب تویاما جاپان

{12اکتوبر2010۔تویاما کین ۔ شاہدخان}

۔ الحمدوللہ انٹر نیشنل ویلفیر کلب تو یا ما کی گذشتہ ۸سالہ کارکردگی سے متاثر ہوکر تویاما کین کی سرکار اور امیزو سٹی کی طرف سے منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فیسٹول {دنیا ایک ہے}میں انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما کو با ضابطہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کی دعوت دی جوکہ تمام پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

اس انٹرنیشنل فیسٹول میں انٹر نیشنل ویلفئیر کلب نے پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پاکستانی فوڈ اسٹال ،تصویری نمائش ، پاکستانی ڈریس اور جاپانی خواتین کے لیے مہندی لگانے کے اسٹال ، کا اہتمام کیا ہے۔ اس سلسلے میں حتمی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 11اکتوبر کو ایف ایم امیزو 79٫3 کے آفس میں میٹنگ ہوئی۔جس میں تویاما کین ،امیزو سٹی،امیزو انٹرنیشنل سینٹر،امیزو سٹیزن انٹرنیشنل ایسوسی یشن ،امیزو بورڈآف ایجوکیشن،امیزو نائبرہوڈ ایسوسی یشن،ایف ایم امیزو، انٹرنیشنل ویلئفیر کلب تویاما ، کیتا نیپون شمبون ، وائی وائی نی ہوگو،تائکویاما اور تابونکا کیوسے کوتو ہاجی مے نو کائی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما تمام پاکستانی کمیو نٹی کو اس فیسٹول میں شرکت کرنے کی دعوت دیتی ہے۔اور درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنے قومی لباس زیب تن کر کے پاکستانی ثقافت کو روشناس کرانے میں اپنا کردار ادا کر یں۔

انٹرنیشنل فیسٹول کا پروگرام درجِ ذیل ہے۔

پروگرام؛ سیکا ئی وا شتوس{دنیا ایک ہے} تاریخ ؛ 17 اکتوبر 2010 بروز اتوار

وقت؛ صبح 10:00سے2:00 بجے تک

بمقا م؛ ہاشی گے جو کمیونٹی سینٹر امیزو سٹی نزد کوسگی انٹر {روٹ 472}

مزید معلومات کے لیے؛ نواب علی بہلم09023188093،شاہدخان09093358265۔

[nggallery id=92]

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.