پاکستانی قیادت ، جاپان سے ایٹمی تعاون کی امیدوار

اخبار: اسلام اباد میں ہفتے کے روز پاکستانی صدر اصف علی زرداری نے کها ہے که
جاپان جو که هندوستان کے ساتھ ایٹمی پروگرام میں تعاون کر رها هے ، ایسا هی ایٹمی تعاون پاکستان کے ساتھ بھی هونا چاہیےـ
جاپان کے تین روزھ دورے پر راوانه هوتے هوئے  میڈیا سے بات کرتے هوئے انہوں نے کہا که اگر جاپان انڈیا کے ساتھ پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی تعاون کرسکتا ہے تو مجھے اس کی کوئی وجه نظر نہیں آتی که ایسا تعاون پاکستان کے ساتھ کیوں نهیں هو سکتا
مسٹر زرادی جانتے هیں که  دوسری جنگ عظیم میں ایٹمی حملے کا ہدف بننے والے جاپان سے اس معاملے میں بات کرنا  کتنا حساس موضوع هے
جبکه پاکستان نے ابھی تک ایٹمی تکنیک کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال ناں کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط نهیں کئے هیں ـ
اس وقت جاپانی کمپنیاں انڈیامیں بننے والے ٢٠ ایٹمنی پاور اسٹیشنوں کے لیے انڈیا کو ایٹمی پاور جنریٹنگ کے پرزھ جات ایکسپورٹ کر رهی هیں ،    انڈیا ٢٠٢٠ تک اپنے ملک ميں ٢٠ ایٹمی پاور پلانٹ مکمل کرنا چاهتا ہے
مسر زردای نے پاکستان کے پرانے عذر کو بھی دہرایا که پاکستان کو ایٹمی دھماکوں پر انڈیا نے مجبور کیا تھا

1 comment for “پاکستانی قیادت ، جاپان سے ایٹمی تعاون کی امیدوار

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.