ٹوکیو میں واقع ، جاپان کی دنیا بھر میں مشہور ’واسیدایونیورسٹی‘ میں مورخہ 6 مارچ بروز اتوار ، جاپان اور جنوبی کوریا کی مسلم کمیونٹی کے بارے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ واسیدا یونیورسٹی گزشتہ دو سالوں سے جاپان میں مقیم مسلمانوں اور مساجد کےنیٹ ورک کے بارے مین سیمینار کا انعقاد کررہی ہے ۔ اس سال ہونے والے تیسرے سیمینارمیں جاپان اور جنوبی کوریا کی مسلم کمیونٹی کا تقابل بھی کیا جائے گا ۔اس مقصد کے لئے جنوبی کوریا کی ایک مسجد کے کوریائی امام ، جناب عبدالرحمان لی خصوصی طور پر جاپان آئیں گے ۔ جناب لی، کورین مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں ۔
سیمینار میں جناب لی ، جنوبی کوریا کی مسلم کمیونٹی کے بارے میں ، اور مشہور جاپانی عالم جناب ابو حکیم احمد مائینو جاپان کی مسلم کمیونٹی کے بارے میں اپنے مقالات پیش کریں گے ۔
کلیدی مقالات کے بعد پینل ڈسکشن کا پروگرام ہے ، جس کی نظامت کی ذمہ داری محمد انور میمن ادا کریں گے
۔ پینل ڈسکشن میں جاپان کی 8 مساجد کے نمائندے شرکت کریں گے ۔
سیمینار کے دوران ، نماز وں کے لئے ، مردوخواتین کےالگ کمروں کا انتظام کیا گیاہے ۔
جاپانی زبان میں ہونے والے اس سالانہ سیمینار میں کوئی بھی شخص شرکت کرسکتا ہے ۔ خواہشمند افراد ، واسیدا یونیورسٹی کے پروفیسر تنادا سے ای میل کے ذریعے ، یا ڈاکٹر اوکائی سے فون پر رابطہ کریں۔
Prof. Tanada : htanada@waseda.jp Dr.Okai : 090-4279-7986