اردوورلڈنیوز۔ جاپان میں سونامی اور زلزلے کی تباہ کاریوں اور بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہونے کی وجہ سے پاکستان تحریکِ انصاف جاپان نی۳ ۲ مارچ کے تمام پروگرام منسوخ کر دیئے ہیں یومِ پاکستان کا جلسہ ۰۲ مارچ کو یاشیو میں منعقد ہونا تھا۔۔ تحریکِ انصاف جاپان کی پریس رلیز کے مطابق تحریکِ انصاف جاپان کے صدر خالد فریدی نے یہ فیصلہ اپنی مرکزی کابینہ کی مشاورت سے کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ اس کڑے وقت میں ہم جاپانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی تکلیف اور درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں انھوں نے تحریکِ انصاف کے کارکینوں اور جاپان میں بسنے والے تمام پاکستانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔