ٹوکیو: کمپنی اہلکاروں کے مطابق، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے 12 ستمبر سے درخواست فارم بھیجنا شروع کرکے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے حادثے کے زرتلافی کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا، لیکن اس کا کال سینٹر 3000 کالیں فی دن کی شرح سے آنے والی شکایات سے عاجز آ گیا ہے۔
این ایچ کے کے مطابق ٹیپکو اہلکاروں نے کہا کہ بڑی شکایت یہ ہے کہ فارم کو سمجھا بہت مشکل ہے۔ فارم 156 صفحات طویل ہدایت نامے کے ساتھ آتے ہیں۔ این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق، اگرچہ ٹیپکو نے تمام تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، لیکن دوسرے کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات یہ ہیں: “میں ادائیگی کا درخواست فارم کیسے مکمل کروں؟” اور “مجھے ہدایت نامہ سمجھنے میں سخت مشکل ہور ہی ہے”۔
اس کے جواب میں ٹیپکو نے میڈیا کو ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ وہ زرتلافی کا دعوی کرنے والے تمام لوگوں پوری پوری اور منصفانہ توجہ دینے کی پوری کوشش کرے گا، اور یہ کہ وہ تمام استفسارات کا جواب بہت احتیاط سے دے گا۔ ٹیپکو نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا ہدایت نامہ بہتر کرنے کے طریقوں پر بھی غور کرے گا۔
ٹیپکو کا کہنا ہے کہ زرتلافی کے کلیم کے پہلے مرحلے کا مقصد 11 مارچ سے 31 اگست تک کے نقصانات کا احاطہ کرنا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ مزید کلیم سہ ماہی بنیادوں پر وصول کیے جائیں گے اور یہ کہ پہلے مرحلے کے زرتلافی میں جائیداد کے نقصانات کا احاطہ نہیں کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر، جو 11 مارچ سے تابکاری خارج کر رہا ہے، کے اطراف میں 20 کلومیٹر کے علاقے سے اسی ہزار لوگوں کا انخلا کروایا گیا تھا۔
نقل مقانی پر مجبور ہونے والوں اور ذہنی پریشانی سہنے والوں کے لیے زرتلافی ٹرانسپورٹ کے خرچ (5000 ین فی کس) اور لوڈنگ کے اخراجات (8000 ین ایک رات کا خرچ) کا احاطہ کرے گا۔ پیسوں کے نقصان پر اضافی رقوم فرداً فرداً کیسوں پر دی جائیں گی، ٹیپکو نے مزید کہا کہ یہ رقوم اگست کے شروع میں حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق ہوں گی۔