ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ، ٹوکیو میں ایک 63 سالہ آدمی کو اپنی 51 سالہ بیوی کے قتل اور اس کی لاش کو دریا برد کرنے کے شبہے میں زیر حراست لیا گیا ہے۔
فوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، مشتبہ جس کا نام شیرو باندو ہے، کو 14 ستمبر کو اپنی بیوی کی لاش مبینہ طور پر کیبا، کوتو وارڈ میں واقع دریائے اویوکو میں دریا برد کرنے پر زیر حراست لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق باندو نے مبینہ طور پر اس کی لاش کو تلف کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، لیکن اس کی موت کی اصل وجوہات کے بارے میں ابھی تک ٹھیک طرح سے نہیں بتا سکا۔
فوجی ٹی وی کے مطابق، نشانیوں اور مقامی رہائشیوں کی معلومات کی مدد سے پولیس والے اس کی لاش کی شناخت کرنے میں کامیاب رہے۔ پھر انہوں نے متاثرہ کے گھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے باندو کو پایا جس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی لاش دریا برد کرنے کا اعتراف کر لیا اور موقع پر ہی زیر حراست لے لیا گیا۔