ٹوکیو: ایک ملک گیر بحفاظت ڈرائیونگ مہم برائے خزاں شروع کی گئی ہے۔ قومی پولیس ایجنسی نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ اس مہم، جو 30 ستمبر تک جاری رہے گی، کا مقصد بچوں، بوڑھوں اور پئے ہوئے ڈرائیوروں کے ہاتھوں ہونے والے حادثات کی شرح کم کرنا ہے۔
این پی کے مطابق اس سال کے دوران اب تک 2869 لوگ ٹریفک حادثات میں مر چکے ہیں۔ یہ تعداد پچھلے سال سے 130 کم ہے، لیکن نشانہ بننےو الوں میں 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ مکمل تعداد کا قریب قریب آدھا تھے، 1343۔ این پی اے کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ دوسرے سال کے دوران بھی 15 سال سے چھوٹے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 73 تھی۔ پولیس نے کہا کہ، پئے ہوئے ڈرائیونگ کرنے والوں کی تعداد پچھلے سال کی نسبت 5 فیصد کم ہوئی ہے، لیکن پھر بھی 167 پر یہ فکرمندی کی علامت ہے۔
پولیس پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں سے کہہ رہی ہے کہ شاموں میں زیادہ احتیاط کریں، اور کار والے تمام بالغان و بچگان سے اپنی سیٹ بیلٹیں باندھنے کا کہہ رہی ہے۔ یہ مہم بغیر پئے ڈرائیونگ کے اقدامات کو تقویب پہنچائے گی اور روڈ سیفٹی کی طرف بھی لے جائے گی۔