جاپان کی اقوام متحدہ کو یقین دہانی کہ ایٹمی بحران پر ٹھیک ٹھیک معلومات فراہم کی جائیں گی

وزیراعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو کہا کہ جاپان اس سال کے آخر تک تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کا “کولڈ شٹ ڈاؤن” مکمل کرنے کے لیے کام کر رہا تھا اور وعدہ کیا کہ جاپان عالمی برادری کے سامنے حادثے سے متعلق تمام معلومات مستعد اور درست طریقے سے پیش کرے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نودا نے تسلیم کیا جاپان نے سونامیوں کے لیے اپنی تیاریوں کا غلط اندازہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی بجلی کی فراہمی اور فوکوشیما کے ری ایکٹروں کو ٹھنڈا کرنے والے پمپوں کو اس جگہ نہیں ہونا چاہیے تھا جہاں وہ آنے والے سمندری پانی میں ڈوب جاتے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مان نے اس سے پہلے کہا کہ 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کے بعد فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں پگھلاؤ پوری دنیا کے لیے ہوشیار ہونے کا اشارہ تھا۔

فوکوشیما کے پگھلاؤ سے نمٹنے کے سلسلے میں جاپانی حکام نے درشت عوامی تنقید  برداشت کی ہے، جو 25 سال پرانے چرنوبل ایٹمی بحران کے بعد تابکاری پھیلنے کا بدترین واقع ہے۔

نودا نے دنیا کے اسٹیج پر سفارت کاری کی شروعات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ متحد ہوتا جاپان ایٹمی توانائی پیدا کرنے میں حفاظت کے معیار کو دنیا میں بلند ترین سطح تک لے جانا چاہتا ہے، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی حکومت ایٹمی توانائی کو مکمل طور پر ختم کر دے گی یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.