جاپان نے شمالی کوریا کی میزائل سرگرمیوں کی جاسوسی کے لیے نیا جاسوس سیارہ داغ دیا

ٹوکیو: اہلکاروں نے بتایا کہ جمعے کو جاپان نے شمالی کوریائی میزائلوں کی جاسوسی کی کوششوں کے سلسلے میں ایک نیا جاسوس سیارہ مدار میں چھوڑا ہے ۔

جاپانی ایچ ٹو اے راکٹ نے اطلاعات اکٹھی کرنے والے نئے بصری سیارے کو دوپہر 1:36 پر جنوب مغربی جاپان میں تانیگاشیما سپیس سینٹر سے اٹھایا۔

“راکٹ کامیابی سے داغا گیا اور سیارہ کامیابی سے زمین کے گرد مدار میں الگ کر دیا گیا،” جاپان کی خلائی تحقیق کی ایجنسی (جاکسا) کے ایک اہلکار ناؤکی تاکاردا نے تاگیشیما سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیا سیارہ، جو بصری حساسیوں سے لیس ہے، 500 کلومیٹر کی بلندی سے زمین پر 60 سینی میٹر ریزولوشن کی چیزیں پہچان سکتا ہے۔

حکومت نے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کے بعد 1998 میں بحر الکاہل میں موجود جزائر جاپان پر جاسوسی کی معلومات اکٹھا کرنے کا نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عالمی دباؤ کے دفاع میں شمالی کوریا نے اپریل 2009 میں ایک اور میزائل داغا، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ تین مراحل والا ٹائیپوڈونگ 2 میزائل تھا جس کی مار کا اندازہ 6700 کلومیٹر ہے۔

اس پروگرام کے تحت 2003 سے اب تک چھوڑا جانے والا یہ جاپان کا ساتواں سیارہ ہے۔

پچھلے داغے جانے والے چار بصری اور دو ریڈار سیاروں میں سے صرف تین بصری سیارے اب کام کر رہے ہیں۔ تازہ ترین سیارہ ان میں سے ایک کی جگہ لے لے گا جس نے پانچ سال کی اپنی متوقع عمر پوری کر لی ہے۔

بصری سیارے دن کی روشنی اور صاف موسم میں تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔

اگلے دو سالوں میں جاپان کا دو ریڈار سیارے داغنے کا ارادہ ہے جو رات اور ابرآلود موسم میں بھی تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔

سیکیورٹی کے معاملات کی وجہ سے حکومت نے ان سیاروں کے افعال کے بارے میں تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

حکومت کے مطابق اس تازہ ترین سیارے کی تیاری کی لاگت 36 بلین ین تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کو داغنے کا خرچہ 10 بلین ین ہے۔

اس سے پہلے راکٹ کو مدار میں بھیجے جانے کی تاریخ 28 اگست مقرر کی گئی تھی۔

لیکن حکومتی ادارے جاکسا اور متسوبشی ہیوی انڈسٹریز کو داغے جانے کی رسم خراب موسم اور طاقتور طوفان آنے، اور نظام میں ایک خرابی کا پتا چلنے پر تین بار ملتوی کرنا پڑی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.