ٹیپکو چھوٹے کاروباروں کو نقصانات کے لیے ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کرے گی

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی(ٹیپکو) نے جمعرات کو چھوٹے کاروبار مالکان کو فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں 11 مارچ کو ہونے والے حادثے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے سلسلے میں زرتلافی کی ادائیگیوں کے معیارات کا خاکہ پیش کیا۔

این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق، ٹیپکو اہلکاروں نے کہا کہ 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے میں واقع انفرادی اور چھوٹے کاروباروں کے مالکان، جنہوں نے اپنا کام بند کر دیا تھا، زرتلافی میں پچھلے سال کے خام منافع کے برابر رقم وصول کریں گے۔

این ایچ کے نے کہا کہ، وہ کمپنیاں جو کھلی رہیں لیکن انہیں فروخت میں کمی برداشت کرنا پڑی، ان کے لیے ٹیپکو نے کہا کہ وہ نقصانات کا کچھ فیصد، جس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا، ادا کرے گی۔ ٹیپکو نے کہا کہ وہ تین لاکھ کسانوں اور چھوٹے کاروبار مالکان کو زرتلافی ادا کرنے کی توقع کر رہی ہے اور اکتوبر کے اواخر سے ادائیگیاں شروع کر دے گی۔

دریں اثنا، جی جی پریس نے اطلاع دی ہے کہ کمپنی فوکوشیما، ایباراکی، توچیگی اور گونما میں سیاحت سے منسلک کاروباروں اور اور مہمان نوازی کی صنعت کے نقصانات کی مکمل تلافی نہیں کرے گی۔

جی جی کی رپورٹ کے مطابق، اپنے رہنما اصولوں کی تیاری کے لیے ٹیپکو نے کوبے میں آنے والے 1995 کے عظیم ہان شن زلزلے کے متعلقہ اعدادوشمار کو استعمال کیا، اور کہا کہ تابکاری کے خدشات کے علاوہ دوسرے عوامل نے بھی 11 مارچ سے اب تک سیاحت کی آمدن میں اوسطاً 20 فیصد کمی میں کردار ادا کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.