ٹوکیو: ایچی صوبے کے شہر نی کے مئیر کوزو ہاگینو نے فوکوشیما صوبے کے قصبے کاواماتا کے مئیر سے ملاقات کی تاکہ پچھلے اتوار کی رات کو نیسشن کے گرما کے میلے کے آتش بازی کے مظاہرے میں فوکوشیما کے اس قصبے کی آتش بازیاں استعمال نہ کرنے کے اچانک فیصلے پر معذرت کی جا سکے۔
فوجی ٹی وی نے جمعے کو بتایا کہ قریباً 3350 آتش بازیاں چھوڑ گئیں جن میں ایواتی اور میاگی صوبوں میں تیار کی گئی آتش بازیاں بھی شامل تھیں۔ پچھلے سالوں میں کاواماتا میں تیار کی گئی آتش بازیاں بھی استعمال کی گئی تھیں لیکن اس سال نیسشن کے رہائشیوں نے فوکوشیما سے نیسشن میں تابکار مادے لائے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا اور مظاہرے کے دوران چھوڑ کر چلے گئے۔ جس کی وجہ سے کاواماتا کی آتش بازیاں استعمال نہ کی گئیں۔
“میں معذرت کرنا چاہوں گا کہ میں نیسشن کے رہائشیوں کو صورت حال مناسب طریقے سے سمجھانے میں ناکام رہا،” ہاگینو نے ایک ٹیلی وژن نیوز کانفرنس میں کہا۔ کاواماتا کے مئیر می چیو فوروکاوا نے کہا کہ اس طرح منسوخی جب کہ فوکوشیما آفت سے بحالی کی کوشش کر رہا ہے “بہت بڑی شرمندگی ہے”۔
فوجی ٹی وی کے مطابق، جانچ پڑتال نے تصدیق کی ہے کہ کاواماتا میں تابکاری کی مقدار بہت کم ہے۔ مئیر ہاگینو نے کہا کہ وہ تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ کوئی خطرہ نہیں ہے، اور اس طرح نیسشن کے شہریوں کا اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ آتش بازیوں کے مظاہرے کی تاریخ جلد از جلد دوبارہ سے مقرر کی جا سکے۔