ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹر پاور کمپنی کے اہلکاروں نے ہفتے کو تصدیق کی کہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر 1 کے خول سے منسلک پائپوں میں زیادہ ارتکاز والی ہائیڈروجن کا انکشاف ہوا ہے۔
تاہم ٹیپکو نے کہا کہ کسی ناگزیر دھماکے کا خطرہ نہیں ہے۔
فوجی ٹی وی کے مطابق ٹیپکو نے کہا کہ خول سے ری ایکٹر کی عمارت میں جانے والے پائپ میں دس ہزار حصے فی دس لاکھ کے برابر ہائیڈروجن کا سراغ لگایا گیا تھا۔ ہوا اور پانی میں دس ہزار پی پی ایم (پارٹس پر ملین) ایک فیصد کے برابر ہے۔ ماہرین کے مطابق، ہوا، جس میں کم از کم 4 فیصد ہائیڈروجن، اور 5 فیصد آکسیجن موجود ہو، دھماکے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
ٹیپکو کے ایک اہلکار نے فوجی ٹی وی کو بتایا کہ دھماکے کا امکان اس لیے نہیں کہ آکسیجن کا ارتکاز کم ہے چونکہ کارکنوں نے اپریل سے پائپوں میں نائٹروجن داخل کرنی شروع کردی ہے۔