ٹوکیو: جاپانی وزیر خزانہ کے مطابق اگر یورپ کی قرضہ زدہ معیشتوں کو ضمانت دینے کے لیے مناسب نظام وضع کیا جائے تو جاپان ان کی مدد کے لیے مزید یورپی بانڈ خریدنے کو تیار ہے۔
“اگر کوئی ایسی اسکیم ہے جس سے پوری دنیا، بشمول مالیاتی منڈیوں میں، یونان کے معاملے پر موجود تناؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، تو میں اس امکان کو رد نہیں کروں گا اور جاپان کچھ بوجھ اٹھائے گا،” جون ازومی نے منگل کو رپورٹروں کو بتایا۔
کیودو نیوز ایجنسی نے وزیر کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کو اس اسکیم کے بارے میں یورپی اہلکاروں کی طرف سے “بریفنگ” دی جا رہی ہے۔
جون کے تبصروں کو یورپی مالیاتی استحکام کے ادارے (ای ایف ایس ایف)، جو کہ یوروزون کو بیل آؤٹ فنڈ مہیا کرتا ہے، کی طرف سے مستقبل میں جاری کیے جانے والی بانڈز کی خریداری کا اشارہ سمجھا گیا تھا۔
پیر کو یوریی یونین کے معاشی معاملات کے کمشنر اولی ریہن نے جرمن اخبار سے ایک انٹرویو میں کہا کہ فنڈ کو 440 بلین یورو کی قرضہ دینے کی صلاحیت کے ساتھ “مزید طاقت” دی جانی چاہیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جاپان نے جنوری اور جون میں 2.68 بلین یورو (3.8 بلین ڈالر) کے ای ایف ایس ایف بانڈز خریدے تھے، جو تمام جاری کردہ بانڈز کا 20 فیصد بنتے ہیں۔
یہ فنڈ پچھلے سال یونان کو بیل آؤٹ مہیا کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
یورپی یونین نے پیر کو کہا کہ عالمی آڈیٹرز نے ابھی تک ایتھنز میں واپس جانے کی ہمت نہیں کی کہ مئی 2010 کے بیل آؤٹ کے تحت آٹھ بلین یورو کے بیل آؤٹ کی منظوری دی جائے یا نہیں۔
159 بلین یورو کا دوسرا بیل آؤٹ، جس میں نجی آڈیٹروں نے قابل ادائیگی کا پانچواں حصہ اپنے نام لکھوا لیا تھا، جولائی میں منظور کیا گیا تھا۔
تاہم اس معاہدے کو یوروزون کی 17 ریاستوں میں سے زیادہ تر نے ابھی تک منظور نہیں کیا، اور ان میں سے کچھ اس منصوبے سے خوش نہیں۔