واشنگٹن: امریکا کے صحت کے متعلق حکام نے جمعے کو کہا کہ ایک کم یاب وائرس نے جاپان، امریکہ اور نیدرلینڈز میں پچھلے دو سالوں کے دوران تین لوگوں کو ہلاک اور 100 سے زائد کو بیمار کیا ہے۔
امریکی سنٹر برائے ڈیزیز کنٹرول نے اپنی ہفتہ وارانہ اموات اور بیماری سے متعلق رپورٹ میں کہا کہ قصور وار وائرس انسانی انٹیرو وائرس 68 (ایچ ای وی 68) ہے، اور اس کی تنفس کی علامات بچوں میں خاص طور پر خطرناک ہو سکتی ہیں۔
پوری دنیا میں ظاہر ہونے والے وائرس کے چھ مختلف جمگھٹوں میں مریضوں نے عمومی طور پر کھانسی، سانس لینے میں تکلیف اور خرخراہٹ کی شکایت کی۔
کیسوں کی زیادہ تعداد جاپان میں پائی گئی جہاں عوامی صحت کے مقامی حکام نے پچھلے سال 120 کیسوں کی رپورٹ دی۔
تاہم، سی ڈی سی نے کہا کہ وہ ان میں سے صرف 11 مریضوں کے کلینیکل ڈیٹا کی تصدیق کر سکا، جو سب کے سب بچے تھے، اور ان میں سے ایک مر گیا۔
سی ڈی سی نے کہا کہ فلپائن میں 2008 کے آخر اور 2009 کے شروع میں 21 کیس ہوئے جن سے دو ہلاکتیں ہوئیں۔
دوسرے کیس نیدرلینڈز اور امریکی ریاستون جارجیا، پنسلوانیا اور ایریزونا میں سامنے آئے، جن میں سے دو سال کے دوران 95 کیسوں کی تصدیق ہوئی۔
سی ڈی سی کے مطابق، یہ وائرس پہلے پہل کیلیفورنیا میں دو بچوں میں 1962 میں پایا گیا جو نمونیا سے متاثر تھے، لیکن اس کے بعد کے واقعات کم یاب اور کہیں کہیں ہی ہوئے ہیں۔
“ایچ ای وی 68 تنفس کی بیمار کے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی ایک ہی سیزن میں نشاندہی، جیسا کہ اس رپورٹ سے ظاہر ہے، حال ہی کا واقعہ ہے،” اس نے مزید کہا۔
“یہ ابھی تک نامعلوم ہے کہ آیا پتہ لگ جانے والے کیسوں میں اضافہ بہتر تشخیص کا نتیجہ ہے یا بیماری کے ظاہر ہونے کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے۔”
سی ڈی سی نے کہا کہ اس کی رپورٹ کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا تھا کہ ایچ ای وی 68 “سانس کی بیماری کی وجہ کے طور پر زیادہ سے زیادہ شناخت ہو رہا ہے” اور اس نے کلینکوں کو تاکید کی کہ سانس کی ایسی غیرواضح بیماری کے بارے میں صحت کے حکام کو اطلاع دی جائے۔
انسانی انٹیرووائرس انسانی رہیٹووائرس سے خاصا ملتا جلتا ہے، جو کہ عمومی سردی وجہ بنتا ہے۔