نودا کی طرف سے دائت سیشن کے اختتام پر اپوزیشن کو بجٹ پر بحث کی ترغیب

ٹوکیو: جمعے کو دائت کا غیر معمولی سیشن ختم ہوا اور اس موقع پر وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیو کومیتو پر زور دیا کہ وہ تیسرے ضمنی بجٹ پر جلد بات چیت شروع کریں تاکہ توہو ریجن کی بحالی کے لیے درکار فنڈز فراہم ہو سکیں۔

نودا نے کہا کہ عوام بجٹ پاس کرنے کے سلسلے میں فوری اقدام چاہتی ہے اور انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اپوزیشن اس خیال سے متفق ہے۔ ٹی پی ایس کی رپورٹ کے مطابق، نودا نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ وہ اپوزیشن کیمپ کی طرف سے تجاویز کی وصولی کے لیے تیار ہیں اور کہا کہ وہ اگلے ہفتے ہی بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تاہم ایل ڈی پی کے سربراہ ساداکازو تانیگاکی نے کابینہ کی منظوری کے حصول سے پہلے ضمنی بجٹ پر بات چیت کرنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا۔ اپوزیش پارٹیوں نے مزید مطالبہ کیا کہ سابقہ ڈی پی جے رہنما اچیرو اوزاوا دائت میں سیاسی فنڈ کے اسکینڈل کے سلسلے میں اپنے کردار کے بارے میں حلف دے، جس میں اس کے تین معاونین کو پچھلے ہفتے سزا سنائی گئی تھی۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ دائت کا نیا سیشن جلد از جلد، اکتوبر کے درمیان میں شروع کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ایک ماہ پرانی حکومت کو درپیش دو سب سے اہم چیلنجز میں سے ایک توہوکو ریجن کی تعمیر نو اور دوسرا ین کی زیادہ قدر کے خلاف اقدامات ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.