قانون ساز کو شمالی کوریا نہ جانے کی ترغیب

ٹوکیو: ایوان نمائندگان کے نائب سپیکر سیشیرو ایتو، جو نومبر کے وسط میں شمالی کوریا کو دورہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، کو حکومت کی طرف سے ان کے منصوبے پر نظر ثانی کرنے کو کہا گیا ہے۔

ایتو نے 15 نومبر کو دو پارٹیوں کے نظرئیے والے ارکان پالیمان کے ایک گروہ، جو جاپان اور شمالی کوریا کے مابین سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی وکالت کرتا ہے، کے ساتھ شمالی کوریا جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ یہ دورہ جاپان اور شمالی کوریا کے مابین برازیل کے 2014 کے ورلڈ کپ کے ایشیائی کوالیفائر کے لیے کھیلے جانے والے فٹ بال میچ  کے موقع پر کیا جارہا ہے۔

فی الوقت ایتو کے لیے دورے کے دوران شمالی کوریا کے اعلی حکام میں سے کسی سے  ملاقات کا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے۔

فوجی ٹی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ کوچیرو گیمبا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ جاپان اور شمالی کوریا کے مابین تناؤ کے پیش نظر دورہ مناسب نہیں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.