ٹوکیو: جاپان، امریکہ اور چھ دوسرے ممالک نے ہفتے کو ٹوکیو میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ جعلی اور چوری شدہ اشیا کی روک تھام کی جاسکے، اور انہوں نے کہا کہ ان کی بڑھوتری معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتی ہے اور منظم جرم کی راہ ہموار کرتی ہے۔
تاہم جعل سازی کی روک تھام کے معاہدے پر چین نے دستخط نہیں کیے جہاں جعلی مصنوعات وسیع پیمانے پر تیار اور تقسیم کی جاتی ہیں۔
پھر بھی دستخط کی تقریب کے موقع پر جاپانی وزیر خارجہ کوچیر گیمبا نے کہا کہ یہ معاہدہ جعل سازی کے خلاف عالمی پکڑ دھکڑ کے خلاف “ایک نئے ورق کی ابتدا” ہے۔ “ہمیں جعل سازی اور چوری شدہ اشیا کی طرف سے ہونے والے نقصان کو روکنا ہو گا،” انہوں نے کہا۔
جاپان اور امریکہ کے علاوہ اس پر آسٹریلیا، کینیڈا، مراکش، نیوزی لینڈ، سنگاپور اور جنوبی کوریا نے دستخط کیے۔ یورپی یونین، میکسیکو اور سوئٹزرلینڈ بھی مطلوبہ قوانین پاس کرنے کی شرط پوری کرنے کے بعد اس پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ معاہدہ، جس کے لیے مذاکرات 2008 سے شروع ہوئے، جعلی برانڈ کی مصنوعات اور چوری شدہ موسیقی اور فلمی مصنوعات کی تقسیم کے خلاف جنگ کے لیے موجودہ عالمی فریم ورکس کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
معاہدے کا کہنا ہے کہ “جعلی اور چوری شدہ خوراک کی بڑھوتری، اور اس کے ساتھ ساتھ کاپی کی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والا مواد تقسیم کرنے کی خدمات جائز تجارت اور مستحکم عالمی معیشت کی نمو کی بیخ کنی کرتی ہیں۔
معاہدے کے مطابق، ایسی بڑھوتری حقداروں کے لیے مالی نقصان کا باعث بنتی ہے اور “منظم جرائم کے لیے آمدن اور عام لوگوں کے لیے خطرے” کا باعث بنتی ہے۔
شریک ممالک سے توقع ہے کہ وہ چین اور دوسرے ممالک کو اس معاہدے میں شمولیت کی دعوت دیں گے تاکہ اسے مزید موثر بنایا جا سکے۔