عورت نے سالوں تک اپنی بیٹی کو 72 سالہ بوڑھے کی رکھیل بنائے رکھا

ناگانو: پولیس نے منگل کو کہا کہ ایک 45 سالہ عورت کو اپنی نابالغ بیٹی کو ناگانوں میں 72 سالہ بوڑھے کی رکھیل بنائے رکھنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، عورت اپنی بیٹی کو ہوٹل لے جاتی جہاں “سودے” طے پاتے۔ این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ عورت ہر بار بیس سے تیس ہزار ین وصول کرتی۔ اگرچہ اس کی موجودہ عمر واضح نہیں، تاہم لڑکی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اس آدمی کو پہلی بار بیچے جانے کے وقت لڑکپن یا اس سے کم عمر میں تھی۔

این ٹی وی کے مطابق یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ جوڑا کئی سال پہلے ایک مشترکہ واقف کار کی مدد سے ملا، جس کے بعد عورت اس آدمی کے ساتھ بذات خود جنسی تعلق میں ملوث ہو گئی۔

اس جرم کی نشاندہی اس وقت ہوئی جب لڑکی کے اسکول کی طرف سے شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس نے کہا کہ یہ عورت اپنی بیٹی کو کئی سالوں سے آدمی کے ہاتھوں جنسی زیادتی کے لیے بیچ رہی تھی۔

2 comments for “عورت نے سالوں تک اپنی بیٹی کو 72 سالہ بوڑھے کی رکھیل بنائے رکھا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.