کے ڈی ڈی آئی جاپان میں نیا آئی فون فروخت کرے گا، سافٹ بینک کی برتری کا خاتمہ

ٹوکیو: ایپل نے بدھ کو تصدیق کہ جاپان کا دوسرا بڑا موبائل کیرئیر کے ڈی ڈی آئی ملک میں اس کا تازہ ترین آئی فون فروخت کرے گا، جس کے بعد  اس مقبول عام فون پر سے حریف کمپنی سافٹ بینک کی اجارہ داری ختم ہو گئی ہے۔

ایپل، جس نے اپڈیٹ شدہ آئی فون 4 کے نئے ورژن کی نقاب کشائی منگل کو امریکہ میں کی تھی، نے اپنے جاپانی شعبے کی ویب سائٹ پر کہا کہ کے ڈی ڈی آئی کے اسٹوروں کے ساتھ ساتھ سافٹ بینک کے آؤٹ لیٹس 14 اکتوبر سے نیا ماڈل فروخت کرنا شروع کر دیں گے۔

اجرا کی یہ تاریخ وہی ہے جو امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں ہے۔

سافٹ بینک، جو صارفین کے اعتبار سے جاپان کا تیسرا بڑا موبائل کیرئیر ہے، نے 2008 میں مقبول عام فون کے ملک میں اجرا سے لے کر اب تک جاپان میں ایپل کا اکلوتا کیرئیر ہونے کی وجہ سےآئی فون اور آئی پیڈ پر اپنی اجارہ داری برقرار رکھی ہے۔

بدھ کی صبح سافٹ بینک کے حصص 0.33 فیصد گراوٹ کے ساتھ 2412 ین پر آ گئے۔

یہ قیمت 22 ستمبر کو خریدوفروخت بند ہوتے وقت کی 2282 ین کی قیمت سے اب بھی کم ہے جب ایک پریس رپورٹ، جس میں کہا گیا تھا کہ سافٹ بینک نے ایپل کا نیا آئی فون فروخت کرنے کے حقوق اچک لیے ہیں، کی وجہ سے یہ قیمت 12 فیصد گر گئی تھی۔

کے ڈی ڈی آئی کے حصص نے 0.71 فیصد کے حساب سے 22 ستمبر کی قیمت 624,000 کے مقابلے میں 554,000 تک کی گراوٹ دیکھی۔

ایپل کے حصص کی قیمتیں بھی منگل کو وال اسٹریٹ پر ڈگمگا گئیں جب اس نے بدلے ہوئے نئے ماڈل، جس کا بہت سے لوگ انتظار کر رہے تھے، کی بجائے آئی فون 4 کا نیا ماڈل پیش کیا۔

آئی فون فور ایس میں تیز تر پروسیسر، بلٹ ان “ذاتی معاون” جو آوازی احکام پر کام کرتا ہے اور طاقتور کیمرہ شامل ہے، تاہم یہ اگلی نسل کا نیا آئی فون 5 نہیں تھا جس کی توقع ایپل کے بہت سے شائقین کر رہے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.