14 سالہ لڑکا سائیتاما میں اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چھٹی منزل سے گر کر جاں بحق

سائیتاما: بدھ کو ایک جونئیر ہائی اسکول کا طالب علم ایک اپارٹمنٹ بلدنگ کی چھٹی منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا جہاں وہ نیزا، صوبہ سائیتاما میں رہائش پذیر تھا۔

فوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلڈنگ سپروائزر نے 2 بجے دوپہر کے قریب لڑکے کی لاش عمارت کے باہر زمین پر پڑی دیکھی۔ اس نے ہنگامی سروس کو فون کیا اور لڑکے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے 5 بجے شام کے قریب مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ بظاہر لڑکا اپنے اپارٹمنٹ کی چابی اسکول میں بھول آیا تھا اور باہر نکلی کگر کے ذریعے اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی میں پہنچنا چاہ رہا تھا۔

1 comment for “14 سالہ لڑکا سائیتاما میں اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چھٹی منزل سے گر کر جاں بحق

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.