ٹوکیو: کمپنی کے صاحب بصیرت بانی اسٹیو جابز کی کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی ہار جانے کے بعد جمعرات کو صارفین کے لیے اسٹور کے دروازے کھولنے سے پہلے ٹوکیو میں ایپل اسٹور کے عملے نے خاموش دعا کی۔
ٹیکنالوجی کے دیو ایپل کی طرف سے اپنے بااثر بانی کی وفات کا اعلان کرنے کے چند گھنٹوں بعد گاہک اور ٹی وی نیوز کا عملہ ٹوکیو کے گِنزا شاپنگ ڈسٹرکٹ میں واقع ایپل کے ہمیشہ پرہجوم رہنے والے اسٹور پر پہنچ گیا۔
“ہم نے صبح اسٹور کھلنے سے پہلے خاموش دعا کی، اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی کہ باہر جائیں اور آج بہترین کام کریں،” ایپل اسٹور کے ایک کارکن نے اے ایف پی کو بتایا۔
جابز بدھ کو کینسر کی وجہ سے 56 سال کی عمر میں وفات پا گئے، جو ایک ایسے آدمی کی بہت جلد موت ہے جس کے پاس یہ اعزاز ہے کہ اس نے آئی پیڈ اور آئی فون جیسی ایجادات کی بدولت دنیا کا ٹیکنالوجی سے رشتہ تبدیل کر کے رکھ دیا۔
پوری دنیا سے جابز کے لیے خراج تحسین آیا، جبکہ ایپل کے پرستاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کو ایسے شخص کی وفات پر اظہار غم کر کر کے بھر دیا جس کے کام نے انٹرنیٹ کی حرکت پذیری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد کی۔
“میں نے اس کی وفات کے بارے میں ٹوئٹر سے جانا،” 21 سالہ مامی تاچی گوچی نے کہا، جو ٹوکیو میں رہنے والی ایک طالبہ ہے اور ایپل کی مصنوعات قریباً پانچ سال سے استعمال کر رہی ہے۔
“جابز حقیقتاً ایپل تھا،” اس نے کہا۔ “بہت سے لوگ اس بارے میں ٹوئٹر پر باتیں کر رہے ہیں۔ آج مجھے حقیقتاً اس بات کی داد دینا پڑی کو وہ کتنا بااثر تھا۔”
دوسروں نے جابز کی وفات کو پاپ کلچر کی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیا۔
“وہ اتنا اچھا منتظم تھا اور میں تو یہ خبر سن کر صدمے میں آگیا،” ایک 21 سالہ طالب علم یوسوکی نِشی نے کہا۔ “یہ خبر مائیکل جیکسن کی موت جتنی بڑی خبر ہے، اور مجھے شک ہے کہ ایپل اب جابز کے نہ ہونے کی وجہ سے زوال پذیر نہ ہو جائے۔”
جابز اس وقت صرف 21 سال کا تھا جب اس نے 1976 میں اپنے 26 سالہ دوست اسٹیو ووزنیک کے ساتھ مل کر اپنے خاندانی گیراج میں ایپل کی بنیاد رکھی۔
1 comment for “ٹوکیو ایپل اسٹور کے عملے کی اسٹیو جابز کے لیے خاموش دعا”