ٹیپکو نے زر تلافی کے مطالبے کے لیے مزید سادہ ہدایت نامہ جاری کر دیا

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے متاثرین کو زرتلافی ادا کرنے کا طریقہ کار سادہ بنانے کی حکومتی درخواست پر عملدرآمد
کیا ہے۔

ستمبر میں ٹیپکو نے فوکوشیما کے رہائشیوں کو فارم بھیجنا شروع کیے تاکہ وہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے اطراف سے نقل مکانی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے کلیم جمع کروا سکیں۔ ٹیپکو نے کہا کہ وہ پہلی ادائیگیاں اکتوبر سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم بعد میں اسے لمبے چوڑے درخواست فارم پر تنقید کا نشانہ بننا پڑا جو درخواست کے عمل کو پیچیدہ بنا رہا تھا۔ ہدایت نامہ 156 صفحات طویل تھا اور درخواست فارم بذات خود ساٹھ ساٹھ صفحوں کے تھے۔

وزارت معیشت، تجارت و صنعت نے ٹیپکو کو حکم دیا تھا کہ طریقہ کار کو مزید سادہ کرے اور کلیم جمع کرنے کا عمل بھی سادہ بنائے۔ اس کے جواب میں ٹیپکو نے اس ہفتے کہا کہ وہ کلیم کرنے والوں کو چار صفحوں والا ہدایت نامہ بھیجنا شروع کر دے گا۔

حکومت کے مطابق ایٹمی بجلی گھر، جو 11 مارچ سے تابکاری خارج کر رہا ہے، کے اطراف میں 20 کلومیٹر کے علاقے سے اسی ہزار لوگوں کا انخلا کروایا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.