ویزھ کے حصول کو لیے ایمگریشن کے نظام کو سادھ بنایا جائے گا
حکومت جاپان نے فیصله کیا ہے که ٢٠٠٩ کے مالی سال میں غیر ملکی سٹوڈنٹ کے لیے ویزے کی ایکسٹنشن اور حصول کے طریقه کار کو اسان اور سادھ بنایا جائے گا ـ
جسٹس منسٹر موری اے سو کے نے یه بات جمعه کے روز بتائی ـ
حکومت کا خیال ہے که ٢٠٢٠ تک غیر ملکی سٹوڈنٹ کی تعداد تین لاکھ تک بڑھائی جائے
جو که ٢٠٠٨ میں ایک لاکھ ٢٣٨٠٠ تھی ـ
وزیر نے یه بھی بتایا که لینگویج کی تعلیم کی کیٹگری مقرر کی گئی هیں
جیسے که شو گاکو، هائی سکول اور ریوگاکو تاکه تعلیم کو جاری رکھنے کے طالب علموں کو ویزے کا سٹیٹس بدلے بغیر ایکسٹنشن مل جائے ـ