ملکہ 77 سال کی ہوگئیں

ٹوکیو:ملکہ مچیکو جمعرات کو 77 سال کی ہو گئیں۔ شاہی گھرانے کی ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ملکہ نے 11 مارچ کے زلزلے کے متاثرین کے لیے اپنے دکھ اور تعمیر نو کی جاری کوششوں میں مدد کا اعادہ کیا۔

ملکہ اور بادشاہ اکی ہیتو فعال انداز میں سونامی اور زلزلے سے بچ جانے والے کی مدد کو پہنچے۔ اکی ہیتو نے ٹیلی وژن پر قوم سے ایک بے مثال خطاب کیا، اور دونوں نے مارچ کے آخر سے مئی تک مسلسل سات ہفتے بے گھر متاثرین کے ساتھ گزارے۔

“میں نے تباہی دیکھی تو مجھے بے بسی کا احساس ہوا لیکن جب میں نے لوگوں کی مصیبت سے لڑنے کی طاقت اور مایوس نہ ہونے کا جذبہ دیکھا تو میرے اندر امید پیدا ہوئی۔ بادشاہ اور مجھے مل باٹنے اور دینے کے جذبے سے بھی حوصلہ ہوا کہ پورے جاپان سے بہت سے لوگوں نے متاثرین کی مدد کے لیے جذبہ دکھایا،” انہوں نے ایک بیان میں کہا۔

ملکہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بڑھتی عمر نے ان اور بادشاہ، جو خود 77 سال کے ہیں، کے لیے سرکاری فرائض کی انجام دہی مزید مشکل بنا دی ہے۔

ہردلعزیز شاہی جوڑے نے اس سال بیرون ملک کا سفر نہیں کیا۔

مچیکو بائیں بازوں میں شدید درد سے لڑ رہی ہیں، جبکہ اکی ہیتو آٹھ برس پہلے ہونے والی پروسٹیٹ سرجری کے بعد ہارمون تھراپی پر ہیں۔ وہ اپنے دل کی شریانوں کو تنگ ہونے سے بچانے کے لیے بھی دوا لیتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.