ریچھ کا ناگانو میں چار لوگوں پر حملہ

ناگانو: ایک ایشیائی سیاہ ریچھ نے ناگانو صوبے کے قصبے یامانوچی میں چار آدمیوں پر حملہ کیا۔ ان میں سے ایک شخص بری طرح زخمی ہووا، جبکہ دوسرے تین اشخاص کو بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی زخم آئے۔

این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق حملہ صبح چھ بجے سے کچھ پہلے ہوا جب نر ریچھ رہائشی علاقے میں گھس آیا۔ 64 سالہ پہلا شخص واک کرتے ہوئے حملے کا نشانہ بنا۔ بعد ازاں ریچھ ایک قریبی باغ میں داخل ہو گیا اور اس کے 80 سالہ رہائشی کو بری طرح زخمی کر دیا جبکہ اس کی مدد کو آنے والے دو پڑوسی بھی حملے کا نشانہ بنے۔

آدمیوں میں سے ایک نے کہا کہ اس نے پھاوڑے کی مدد سے ریچھ کو بھگانے کی کوشش کی۔ ریچھ سامنے کے دروازے سے پڑوسی کے گھر میں گھس گیا۔ این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق، وہ ڈیڑھ گھنٹا اندر ہی رہا حتی کہ ایک شکاری نے اسے گولی سے مار دیا۔

صوبائی حکام نے کہا کہ اپریل سے اب تک ریچھ دیکھے جانے کی 837 اطلاعات مل چکی ہیں۔ حکام نے کہا کہ خزاں میں ریچھ جارحانہ انداز میں خوراک کی تلاش کرتے ہیں تا کہ سردیوں کی نیند کی حالت کے لیے توانائی جمع کر سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.