جاپان کی طرف سے لیبیا کی تعمیر نو کا وعدہ

ٹوکیو: جاپان نے جمعے کو وعدہ کیا کہ وہ معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد ملک کی تعمیر نو کی کوششوں میں لیبیا کی مدد کرے گا اور مصنوعی اعضاء مہیا کر کے تشدد زدہ ملک کی طبی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

وزیر خارجہ کوچیرو گیمبا نے کہا کہ ٹوکیو پہلے ہی تیل سے بھرپور ملک میں اپنا سفارت خانہ پھر سے کھولنے کے لیے ایک سروے شروع کر رہا تھا۔

“ہماری خواہش ہے کہ لیبیا  ایک نئے ملک کی تعمیر ہمارے علم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے کرے،” انہوں نے رپورٹروں کو بتایا۔

“قوعی عبوری کونسل نے جاپان سے جنگی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے لوگوں کے لیے مصنوعی بازو اور ٹانگوں کی فراہمی میں مدد کی درخواست کی ہے۔ فی الوقت جاپان امداد کی فراہمی کی شکل میں طبی مدد فراہم کر سکتا ہے،” انہوں نے کہا۔

“لیکن اگر صورت حال اور حفاظت کے حالات مستحکم ہو جاتے ہیں تو ہم ممکنہ سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کر سکتے ہیں،” گیمبا نے کہا۔

جاپان نے متحدہ عبوری حکومت کے جلد از جلد قیام کی ضرورت پر زور دیا تھا، گیمبا نے کہا۔

قذافی جمعرات کو اپنے آبائی شہر سرت میں نئی حکومت کے جنگجوؤں کے ہاتھوں ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.