چیبا: ہفتے کو جاپانی اہلکاروں نے کہا کہ انہوں نے چیبا کے رہائشی علاقے میں تابکاری کی بلند مقدار کا پتا چلایا ہے۔
این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، یہ سرگرم علاقہ کاشیوا میں ایک خالی پلاٹ پر جمعے کو دریافت ہوا جب ایک فکرمند رہائشی نے تابکاری کی زیادہ مقدار کی اطلاع دی۔ حکام نے زمین کی جانچ کی اور 57.5 ملی سیورٹس فی گھنٹہ تابکاری کی رپورٹ دی۔
کاشیوا شمالی چیبا میں واقع ہے اور اس کی تخمینہ شدہ آبادی 404,820 لوگوں پر مشتمل ہے۔
وزارت سائنس کے ااعدادوشمار کے مطابق یہ ریڈنگ حکومت کی طرف سے خالی کروائے گئے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے گرد 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے میں بھی کئی مقامات پر تابکاری کے درجے سے زیادہ ہے۔
این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، حکام نے کہا کہ جب انہوں نے زیادہ تابکاری والی جگہ کو ریت اور شیٹ تلے دبا دیا تو ریڈنگ صرف 0.4 مائیکرو سیورٹس فی گھنٹہ رہ گئی۔
تابکاری کی ریڈنگ میں اضافے کے فوکوشیما کے ایٹمی بحران کے ساتھ ممکنہ تعلق کے ابتدائی خدشات کے باوجود حکام نے کہا کہ دونوں میں تعلق کا امکان انتہائی کم ہے۔