اوساکا: اوساکا کے گورنر تورو ہاشیموتو نے ہفتے کو کہا کہ وہ 5 فروری کو اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے سے تین ماہ پہلے استعفی دے رہے ہیں تاکہ وہ 27 نومبر کے اوساکا کے مئیر کے الیکشن میں حصہ لے سکیں۔
ٹی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق، 42 سالہ ہاشیموتو نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ اوساکا کے مئیر 62 سالہ کونیو ہیراماتسو کی مسلسل مخالفت کی وجہ سے انتظامی اصلاحات کی منزل حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اور شہر کے انتظامی افعال میں کئی طرح کے نقائص تھے اور ان میں اختیارات کی جنگ کے بہت سے مواقع پیدا ہوتے تھے۔
اوساکا کی صوبائی اسمبلی نے ہفتے کو اعلان کیا کہ ہاشیموتو کی جگہ نئے گورنر کے تقرر کے لیے الیکشن بھی 27 نومبر کو ہو گا، اگرچہ ابھی تک کسی امیدوار نے الیکشن لڑنے کا اعلان نہیں کیا۔
ٹی بی ایس کے مطابق، ہیراماتسو نے کہا کہ وہ پھر سے مئیر کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔