ٹیوٹا 2015 تک چین کی بنی ہائبرڈ گاڑیاں فروخت کرے گی

بیجنگ: بڑے کار ساز ادارے ٹیوٹا نے ہفتے کو کہا کہ وہ چین میں اپنا تحقیقی مرکز مکمل کرنے کے بعد چینی ساختہ ہائبرڈ سسٹمز والی کاریں تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

جاپانی فرم نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیوٹا توانائی کی بچت کرنے والی یہ گاڑیاں گوانگ زو آٹوموبائل گروپ اور ایف اے ڈبلیو گروپ کارپوریشن کے ساتھ اشتراک کے ذریعے چین میں فروخت کرے گا۔

کار ساز ادارہ عموماً ہائبرڈ گاڑیوں کے لیے کلیدی پرزے جاپان سے برآمد کرتا ہے۔

ٹیوٹا شنگھائی کے نزدیک مشرقی شہر چانگ شو میں “ماحولیاتی ٹیکنالوجیز” کے لیے ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر  میں 689 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

مرکز کا ایک حصہ اپریل میں چالو ہو گیا، تاہم ٹیسٹ ٹریک، مرکزی انتظامی علاقہ اور تجربہ گاہ کی سہولیات 2013 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

چین، جس نے 2009 میں امریکہ سے دنیا کی نمبر ایک گاڑیوں کی مارکیٹ کا اعزاز چھین لیا تھا، عالمی کھلاڑیوں کے لیے تیزی سے اہم ہوتا جا رہا ہے چونکہ ان کی مقامی اور برآمدی منڈیوں میں طلب انحطاط پذیر ہے۔

بجلی سے چلنے والی ان نئی کاروں میں بڑھنے والی دلچسپی کا فائدہ اٹھانے کی خواہش رکھنے والے ایگزیکٹو بھی چین کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو صاف توانائی والی گاڑیوں کی تیاری میں دنیا کا لیڈر بننا چاہتا ہے اور اس نے 2020 تک اس شعبے میں 14 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.