سوکیا میں ڈکیتی پر دو 18 سالہ لڑکے زیرحراست

ہیوگو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے ہیمجی، صوبہ ہیوگو میں دو نوجوانوں کو فاسٹ فوڈ ریستوران چین سُوکیا کے ایک رستوران سے ایک ملین ین چرانے پر گرفتار کیا ہے۔

ٹی وی آشی کی رپورٹ کے مطابق، 18 سال کی عمر کے دونوں لڑکوں کو گرفتاری کے فوراً بعد تفتیش کے لیے لے جایا گیا، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق، انہوں نے یہ کہا کہ وہ چوری کے بارے میں آنلائن میسج بورڈ پڑھتے تھے جن سے انہیں پتا چلا کہ سوکیا آسان ہدف تھا۔ ٹی آشی کی رپورٹ کے مطابق، لڑکوں نے شہر کے اندر اور  اردگرد کے صوبوں میں واقع سُوکیا ریستوران کی شاخوں میں ڈکیتی کرنے کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کیا۔

پولیس کی تفتیش کے دوران، اطلاعات کے مطابق لڑکوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ اس سال اگست سے دوسری ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ لڑکوں نے کہا کہ وہ کھیل تماشے اور پچینکو کھیلنے کے لیے رقم چاہتے تھے۔

1 comment for “سوکیا میں ڈکیتی پر دو 18 سالہ لڑکے زیرحراست

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.