ایجنسی برائے جنگلات فوکوشیما کے دیودار کے زردانوں(کافن شو) کو تابکاری کے لیے جانچے گی

ٹوکیو: جنگلاتی ایجنسی فوکوشیما کے دیوداروں سے پیدا ہونے والے زردانوں (کافن شو)میں تابکار سیزیم کی مقدار ناپنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ تجویز شدہ تحقیق، جو اس سال نومبر اور جنوری 2012 کے مابین مکمل کی جائے گی، اپنی طرز کی پہلی تحقیق ہو گی۔

ایجنسی نے کہا کہ دیودار کے زردانے (کافن شو)فروری میں ہوا میں بہت زیادہ ہو جاتے ہیں، اور اس تاریخ سے پہلے  یہ اندازہ لگانے کی ضرور ہے کہ یہ زردانے (کافن شو) تابکار تو نہیں۔ اگر تابکار سیزیم کی قابل ذکر مقدار کا سراغ لگا، تو ایجنسی کے مطابق شاید وہ تابکار زردانوں (کافن شو) کی مقدار کی پیشن گوئی مہیا کرنا شروع کرے۔

ایجنسی کے مطابق، فوکوشیما کا 20 فیصد علاقہ جنگلاتی ہے جس میں 185,000 سے زیادہ ہیکٹر پر دیودار کے درخت ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ اس درجے کی تحقیق اس سے پہلے کبھی نہیں کی گئی، اور سائنسدان ابھی تک پریقین نہیں ہیں کہ تابکار سیزیم دیودار کے پتوں اور زردانوں (کافن شو)میں کیسے مرتکز ہو سکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم سے توقع ہے کہ وہ دریافتوں کے بارے میں اپنی وسط مدتی رپورٹ دسمبر کے درمیان میں پیش کر دے گی۔

1 comment for “ایجنسی برائے جنگلات فوکوشیما کے دیودار کے زردانوں(کافن شو) کو تابکاری کے لیے جانچے گی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.