شہزادی ایکو کو سردی کی علامات کے باعث ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا

ٹوکیو: شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے منگل کو کہا کہ شہزادی ایکو، ولی عہد شہزادہ ناروہیتو اور ولی عہد شہزادی ماساکو کی صاحبزادی، اور بادشاہ اور ملکہ کی پوتی کو منگل کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔

شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ مسلسل بخار اور کھانسی کے بعد نو سالہ ایکو کو جامعہ ٹوکیو کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔

شہزادی گاکوشوئن پرائمری اسکول میں پڑھتی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں 18 ماہ کے بعد دوبارا اسکول جانا شروع کیا تھا۔ پچھلے سال اپنی کلاس کے لڑکوں کے جھگڑالو رویے کی وجہ سے ڈر کر وہ کچھ عرصے کے لیے اسکول سے باہر رہیں۔ جب انہوں نے دوبارہ اسکول جانا شروع کیا، تو ان کی والدہ کو انہیں اسکول چھوڑنے جانا پڑتا۔

1 comment for “شہزادی ایکو کو سردی کی علامات کے باعث ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.