ٹوکیو: جاپان کے ٹرانس پیسفک پارٹنرشب آزاد تجارتی معاہدے میں شمولیت کے لیے مذاکرات کے مخالفین نے ہفتے کو ٹوکیو میں بڑی ریلی نکالی۔
یہ ریلی وزیراعظم یوشیکو نودا کے فرانسیسی شہر کانز میں ہونے والے جی 20 کے اجلاس، جہاں انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اگلی جمعرات کو ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کے سلسلے میں فیصلہ کریں گے، سے واپسی کے وقت نکالی گئی۔
نودا اپیک کے ہوائی میں 12 نومبر کو ہونے والے دو روزہ سمٹ سے پہلے فیصلہ کرنے کے بارے میں شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے ایک سے زیادہ مواقع پر عندیہ دیا تھا کہ وہ جاپان کی ان مذاکرات میں شرکت کے حامی ہیں۔
ہفتے کی سہ پہر کو نکالی گئی ٹی پی پی مخالف ریلی میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کئی قانون ساز، اور ان کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کسان اور صارف ایکٹیوسٹ بھی شامل تھے۔
دائت بلڈنگ کے گرد چکر کاٹتے ہوئے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاپانی حکومت عجلت میں فیصلہ نہ کرے اور کسان برادری کے نکتہ نظر کو بھی مدنظر رکھے جنہیں سستی درآمدات کی وجہ سے روزی روٹی چھن جانے کے خدشات ہیں۔