ٹوکیو: اتوار کی صبح ٹوکیو کے شنکوجو وارڈ میں آگ نے ایک دو منزلہ رہائشی عمارت کو تباہ کر دیا اور چار لوگ اس میں جل کر ہلاک ہو گئے۔
فوجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہا کہ تمام لاشیں، جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، مردوں کی تھیں۔ تین دوسرے آدمی جن میں سے ایک 80، دوسرا 70 اور تیسرا 30 کے عشرے میں تھا، کو ہسپتال لے جایا گیا، جو جلنے کے زخموں اور دھوئیں میں سانس لینے سے تکلیف میں مبتلا تھے۔
پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ آگ اوکوبو کے علاقے شنکوجو ، جو ہیگاشی شنکوجو سب وے اسٹیشن کے قریب ہی واقع ہے، میں صبح سات بجے آگ لگی۔ چالیس فائر انجنوں کو حرکت میں لایا گیا اور آخر کار دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ فوجی ٹی وی کے مطابق، تفتیش کاروں نے کہا کہ ہوا میں گیس کی بو بہت زیادہ تھی۔