ایوان بالا کے صدر نیشیوکا نمونیا سے چل بسے

ٹوکیو: ہاؤس آف کاؤنسلرز کے صدر، تاکیو نیشیوکا ہفتے کو نمونیا کے ہاتھوں چل بسے۔ وہ 75 سال کے تھے۔

جی جی پریس کی رپورٹ کے مطابق، نیشیوکا جنوری 2010 سے ایوان بالا کے صدر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، لیکن علالت کی وجہ سے 20 اکتوبر سے غیرحاضر تھے۔

حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کےرکن ہونے کے باوجو نیشیوکا 11 مارچ کی آفت کے بعد کے حالات کی وجہ سے سابقہ وزیر اعظم ناؤتو کان کے بہت بڑے ناقد تھے۔ انہوں نے بار بار کان کے آفت سے نمٹنے کے انداز پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں استعفی دے دینا چاہیے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.