دلائی لاما کا آفت زدہ علاقے کا دورہ

میاگی: تبت کے جلاوطن بدھ رہنما دلائی لاما نے ہفتے کو اشینوماکی، صوبہ میاگی میں 11 مارچ کے زلزلے و سونامی سے بچ جانے والوں کا دورہ کیا۔

دلائی لاما، جو جاپان میں پچھلے ہفتے سے ہیں، نے آفت میں ہلاک ہونے والوں کے لیے سائیکو کے معبد میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور اپنے پیاروں کو گنوا دینے والے 1000 زیادہ لوگوں سے مل کر دعا کی۔

تبت کے روحانی رہنما نے کہا کہ وہ اپنے غم کو تعمیر نو کے لیے ایک طاقت میں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل کی نسلوں کے لیے نئی بستیاں تعمیر کرنے کے لیے اپنی اندرونی طاقت سے کام لیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.