ٹوکیو: اسکینڈل زدہ جاپان کے کیمرہ ساز ادارے اولمپس نے جمعے کو چار فرموں کی خریداری کے معاہدوں کی آزاد تفتیش کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے نصف کی آمدن کی رپورٹ کو موخر کر دے گا۔
اولمپس نے اپنی آمدن کی رپورٹس 8 نومبر کو جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن جمعے کو اس نے کہا کہ اسے نتائج کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے، جن کے بارے میں اسے امید ہے کہ نومبر کے آخر تک شائع کر دئیے جائیں گے۔
اولمپس اپنے برطانوی چیف ایگزیکٹو مائیکل ووڈ فورڈ کو 14 اکتوبر سے برخاست کرنے کے بعد بحران کی زد میں ہے، جس کا کہنا ہے کہ اسے اس لیے نکالا گیا کہ اس نے کئی ایک معاہدوں کی ادائیگیوں پر سوالات اٹھائے تھے۔
ووڈ فورڈ کو صدر تعینات کیے جانے کے صرف چھ ماہ بعد نکال دیا گیا اور دو ہفتوں کے بعد اسے چیف ایگزیکٹو بھی نامزد کر دیا گیا، اور ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں اولمپس کے حصص کی قیمت تب سے آدھی سے زیادہ گر چکی ہے۔
کمپنیوں میں کام کا 30 سالہ تجربہ رکھنے والے اولمپس کے پہلے غیر جاپانی صدر اور چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اسے اس لیے ہٹایا گیا چونکہ اس نے چئیرمین تسویوشی کیکوکاوا کو لکھا اور انتظامی بدعنوانی کا حوالے دے کر ترغیب دی کہ ادائیگیوں کے معاملے پر مستعفی ہو جائے۔
کیکوکاوا نے ووڈ فورڈ کی بات نہ مانی، لیکن میڈیا تفتیش کا دباؤ اور شئیر ہولڈرز کی پریشانی بڑھتی گئی جس کی وجہ سے اس نے صرف دو ہفتے بعد استعفی دے دیا۔
اولمپس نے منگل کو ایک پینل کے شرکا کے ناموں اعلان کیا جس کا کام کمپنی کے گلے کی ہڈی بنے خریداری کے معاہدوں پر کی جانے والی بڑی بڑی ادائیگیوں کے غیرقانونی ہونے کے الزامات کی تحقیق ہو گا۔
فرم نے کہا کہ چھ رکنی کمیٹی جس کی سربراہ سابقہ سپریم کورٹ جج تاتسوؤ کائیناکا کر رہے ہیں، میں چار وکلا اور ایک سند یافتہ اکاؤنٹٹنٹ بھی شامل ہو گا۔
وہ 2006 سے 2008 کے مابین اولمپس کی چار خریداریوں کی تفتیش کریں گے، جن میں 1.92 بلین ڈالر سے برطانوی طبی سامان بنانے والی کمپنی گائرس گروپ کا معاہدہ بھی شامل ہے، جس میں اولمپس نے سیامن آئی لینڈز میں واقع ایک غیرمعروف مالیاتی مشیر کو 687 ملین ڈالر ادا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اس کے علاوہ جانچ کی زد میں تین چھوٹی جاپانی کمپنیوں کی خریداری بھی شامل ہے جو اس کے آلات بنانے کے مرکزی کاروبار سے متعلق نہیں تھیں، جنہیں 2006 سے 2008 کے مابین 73.49 بلین ین (موجودہ 966 ملین ڈالر) میں خریدا گیا۔ کمپنی نے ایک سال کے بعد ان کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی۔
جمعے کو ٹوکیو کے لین دین میں اولمپس کے حصص 8.41 فیصد کمی کا شکار تھے۔