ہونولولو: ایشیا پیسفک کے رہنما، جو عالمی اقتصادیات کے نصف سے زائد کی نمائندگی کرتے ہیں، نے اتوار کو ماحول دوست اشیا پر ٹیکس پانچ فیصد سے زیادہ نہ کرنے اور توانائی کی شدت کم کرنے کا وعدہ کیا۔
ہوائی میں منعقدہ سمٹ کے بعد اپیک بلاک کے ممالک کے رہنما، جن میں امریکہ اور چین بھی شامل ہیں، نے کہا کہ وہ سبز مصنوعات کی تجارت میں رکاوٹ بننے والے نان ٹیرف بیرئیر بھی ختم کریں گے۔
“ان اقدامات کو اٹھانے سے ہمارے کاروباروں اور شہریوں کو اہم ماحول دوست ٹیکنالوجیز تک کم قیمت رسائی فراہم ہو گی، جو ان کے استعمال کو فائدہ دے گی، جس سے اپیک کے مستحکم ترقی کے مقاصد حل کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی،” بیان میں کہا گیا۔
بیان کے مطابق، اپیک ممالک اگلے سال ماحول دوست مصنوعات کی ایک فہرست بنائیں گے اور 2015 کے آخر تک نان ٹیرف بیرئیرز کو 5 فیصد کی حد تک لائیں گے۔
بیان میں 2035 تک بلاک کے ممالک کی توانائی کی شدت، یعنی معیشت کے مقابلے میں توانائی کی کھپت، 45 فیصد تک کم کرنے کا ایک ہدف بھی مقرر کیا گیا۔
امریکہ نے ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنطیم کے فورم اسے اپنی چئیرمین شپ کے دور میں سبز مصنوعات جیسے شمسی اور پون بجلی کی تجارت کی ترجیح بنایا ہے تاکہ ملازمتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو تحفظ بھی فراہم ہو سکے۔
لیکن سینئر چینی اہلکار نے پچھلے ہفتے کہا کہ امریکہ کی طرف سے مقرر کیے جانے والے مقاصد “بہت جرات مندانہ اور ترقی پذیر معیشتوں کے پہنچ سے باہر کی چیز” ہے۔
چینی خدشات کے ساتھ بظاہر متفق ہوتے ہوئے، بیان میں کہا گیا کہ ایپیک “معیشتوں کی اقتصادی صورت حال کو دیکھ کر” ٹیرف کم کرے گی۔
ماحول دوست اقدامات کئی ایک ممالک میں آہستہ آہستہ سامنے آئے ہیں، جبکہ چین کی طرف سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھی ہے اور ماحول میں تبدیلی کے خلاف منشور مقرر کرنے کی تجاویز امریکی کانگریس میں دم توڑ گئیں۔
امریکی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق، ماحولیاتی تبدیلیوں کے سیارے پر پڑنے والے برے اثرات دکھائی دینے کے باوجود پچھلے سال دنیا بھر میں کاربن کا اخراج پچھلی تمام حدیں توڑ گیا۔