فوکوشیما کے 5 فارموں کے چاول میں تابکاری کی زیادہ مقدار

ٹویو: فوکوشیما کی صوبائی حکومت نے جمعے کی رات کہا کہ اونامی قصبے کے پانچ مقامات کے چاول میں تابکار آلودگی کی مقدار حکومت کی مقرر کردہ حفاظتی حدود سے زیادہ ہے۔

اونامی تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے 57 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

یہ دریافت ڈرے ہوئے صارفین کو اور تشویش میں مبتلا کر دے گی، جو ماضی میں ٹھوس نیک نامی رکھنے والی مقامی مصنوعات کے محفوظ ہونے پر بھی  سوال اٹھاتے رہے ہیں۔

این ایچ کے کے مطابق، حکام نے کہا کہ ایک کیس میں فی کلوگرام چاول میں تابکاری کی مقدار 1270 بیکرلز تھی، جو حکومت کی حفاظتی حد 500 بیکرل فی کلوگرام سے بہت ہی زیادہ ہے۔

اونامی کی تمام کی تمام چاول کی فصل کو تابکار سیزیم کی موجودگی کے لیے جانچا گیا تھا اور 16 نومبر کو ایک فارم میں اس کی تصدیق ہوئی۔ اس کیس میں تابکاری کی مقدار 630 بیکرل فی کلوگرام تھی۔

اس دریافت کے بعد، چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے فوکوشیما کے گورنر کو اونامی سے آنے والی چاول کی تمام کھیپوں پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا، جس سے 154 فارم متاثر ہوئے جنہوں نے اس سال 192 ٹن چاول پیدا کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.