اوئیتا: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے بیپو، صوبہ اوئیتا سے ایک 37 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اپنے 4 سالہ بچے کو مار مار کر مارنے پر حراست میں لیا ہے۔
فوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، لڑکے کو جمعے کی صبح خاتون کے گھر مردہ حالت میں پایا گیا، جسے بعد میں ریا کینجو کے نام سے شناخت کیا گیا۔ بظاہر لڑکے کو مار مار کر مار دیا گیا تھا۔ پولیس کا الزام ہے کہ کینجو نے اپنے بیٹے شوما پر جمعرات کو آٹھ بجے صبح سے شام پانچ بجے تک پے در پے کئی ایک حملے کیے۔
پولیس کی تفتیش کے دوران، کینجو نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایاا کہ اس نے بچے کے سر اور سینے میں مُکے مارے، اور خود کو گیلا کرنے کے بعد اسے سبق سکھانے کے لیے پلاسٹک کی چھتری سے پیٹا۔ فوجی کی رپورٹ کے مطابق، اس نے کہا کہ جب وہ جمعے کو بیدار ہوئی تو اس کا بچہ مر چکا تھا۔
پولیس نے کہا کہ کینجو، جو کہ بےروزگار تھی، اپنے ساتھی، شوما اور ایک دوسرے کم عمر بیٹے کے ساتھ رہتی تھی۔
دریں اثنا ‘این ایچ کے’ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ موت کے وقت شوما کے جسم پر چوٹ کے کئی ایک نشان اور زخم موجود تھے اور یہ کہ اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ اسے دوسری قسم ک بدسلوکی کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا۔ موت کی حتمی وجہ جانے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔