ٹیوٹا، بی ایم ڈبلیو کے ساتھ گرین کار کی شراکت داری کے لیے مذاکرات میں

ٹوکیو: اتوار کی ایک پریس رپورٹ کے مطابق، جاپانی کارساز دیو ٹیوٹا، بی ایم ڈبلیو کے ساتھ ماحول دوست کاروں کے سلسلے میں شراکت کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

مالیاتی روزنامے نیکےئی کے مطابق، معاہدے کے تحت، جرمن کار ساز ادارہ ٹیوٹا کی گاڑیوں کے لیے ڈیزل انجن مہیا کر ے گا، جبکہ ٹیوٹا اپنی ہائبرڈ ٹیکنالوجی شئیر کرے گا۔

یہ کسی بڑے غیرملکی کارساز ادارے کے ساتھ گرین ٹیکنالوجی کے سلسلے میں ٹیوٹا کی دوسری بڑی شراکت ہو گی، جبکہ اس سے پہلے وہ اگست میں امریکی کمپنی فورڈ کے ساتھ ہائبرڈ گاڑیاں تیار کرنے کا معاہدہ کر چکا ہے۔

ٹیوٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ رپورٹ “افواہوں” پر مبنی ہے اور تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

نیکے ئی نے کہا کہ تجویز کردہ معاہدے کے تحت، بی ایم ڈبلیو ٹیوٹا کی مسافر گاڑیوں کے لیے ڈیزل انجن فراہم کرے گا، غالب امکان ہے کہ جس میں درمیانے سائز کی 2000 سی سی گاڑیاں شامل ہیں جو یورپ میں فروخت کی جائیں گی۔

روزنامے کے مطابق، بی ایم ڈبلیو، جو 2010 کے آخر میں فرانس کے پیوجٹ سٹریون گروپ کے ساتھ چھوٹی کاروں کے لیے ہائبرڈ سسٹم بنانے کا معاہدہ کر چکا ہے، اس طرح اپنی لائن اپ میں اضافہ کر سکے گا۔

روزنامے کے مطابق، ٹیوٹا یورپ جیسے علاقے میں اپنی ہائبرڈ سسٹم والی کاروں کو مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے استعمال کرنے میں مشکلات کا شکار رہا ہے جہاں 60 فیصد سے زائد مسافر کاریں ڈیزل انجنوں پر چلتی ہیں۔

ڈیزل انجنوں کی طلب میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے چونکہ ایسے انجن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کا موثر ذریعہ سمجھے جاتے ہیں، اور اس شعبے میں ضرر رساں گیسوں کے اخراج کے خلاف قوانین سخت سے سخت ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں ترقی اور بھی ضروری ہوتی جار ہی ہے۔

روزنامے نے کہا کہ ین کی بڑھتی قدر کی وجہ سے اپنی ہائبرڈ کاروں کی قیمت میں مقابلے بازی کی صلاحیت کم ہونے کی وجہ سے ٹیوٹا، بی ایم ڈبلیو سے ڈیزل انجن حاصل کر کے اپنی گاڑیوں کی فروخت پذیری بڑھانے کی کوشش میں تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.