تسوروگا ایٹمی بجلی گھر کے فضلے کی تلفی کے مرکز میں آگ بھڑک اٹھی

ایٹمی اور صنعتی حفاظت کی ایجنسی کے مطابق، تسوروگا، جاپان (کیودو): تسوروگا، صوبہ فوکوئی میں پیر کی شام ایٹمی بجلی گھر کے فضلہ تلف کرنے کے مرکز میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، اور اس سے ماحول کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایجنسی کے مطابق، یہ آگ شام سات بجکر پچاس منٹ پر جاپان اٹامک پاور کمپنی کے ری ایکٹر نمبر 1 کے فضلہ تلف کرنے کے مرکز میں بجلی کے سامان کو لگی۔ یہ ری ایکٹر معمول کی جانچ پڑتال کے لیے اس وقت بند پڑا ہے۔

آگ لگنے کے ایسے واقعات مئی سے اب تک،  پہلے بھی بحر جاپان کی ساحلی پٹی پر واقع اس پلانٹ پر رونما ہو چکے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.