امریکی کانگرس اوکی ناوا کے امریکی میرینز کی گوام منتقلی کے فنڈز میں کٹوتی کرے گی

واشنگٹن (کیودو): امریکی سینٹ اور ایوان نمائندگان نے پیر کو 2012 کے سالانہ بجٹ میں اخراجات کی کٹوتی پر اتفاق کیا، جو حکومت کی طرف سے اوکی ناوا میں تعینات میرینز کی گوام منتقلی کے لیے مانگے گئے 150 ملین ڈالر کی کٹوتی کے ذریعے کی جائے گی۔

متعلقہ بل متوقع طور پر جلد ہی سینٹ اور ایوان نمائندگان کو کلئیر کر لیں گے اور صدر باراک اوباما کے دستخطوں کےساتھ قانون بن جائیں گے۔

کانگریس کے دونوں ایوانوں کی طرف سے فیصلے پر پہنچنے کے بعد، میرین کارپس فوتینما ائیر اسٹیشن کو جاپانی صوبے کے اندر نئی جگہ منتقل کرنے کا امکان مزید غیریقینی ہو گیا ہے، چونکہ متعلقہ معاہدے میں میں میرینز کی گوام منتقلی بھی شامل ہے۔

دونوں ایوانوں کی میٹنگ کے بعد، جان مکین، جو ایریزونا کے ایک ری پبلکن رکن ہیں، نے رپورٹروں کو بتایا، “پینٹاگون نے ہم سے اتفاق کیا ہے کہ ہمیں اس سارے منتقلی کے معاملے کو فی الحال روک دینا چاہیے اور جلد از جلد ایک تحقیق اور جانچ کروانی چاہیے کہ یہ منتقلی کس طرح سے ممکن بنائی جا سکتی ہے اور اسے کس طرح بہترین انداز میں سرانجام دیا جائے”۔

جاپان اور امریکہ فوتینما بیس کو اوکی ناوا کے اندر دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم یہ معاملہ دوطرفہ سلامتی اتحاد کی راہ کا پتھر بنا ہوا ہے، چونکہ اوکی ناوا کےمکینوں کی شدید مخالفت کی وجہ سے بہت تھوڑی پیش رفت کی جا سکی ہے۔

جبکہ ایوان نمائندگان نے میرینز کی اوکی ناوا سے گوام منتقلی کے لیے فوجی مرکز کی تعمیر کے بجٹ کے حصے کے طور پر 2012 کے بجٹ میں 156 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے، جبکہ سینٹ نے درخواست کردہ بجٹ میں کٹوتی کر دی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.