مقابلے نے ہنڈا کو نئی سِوِک میں تبدیلیوں پر مجبور کر دیا

ہنڈا اپنی نئی کار سوک کے نئے ورژن کے شو رومز پہنچنے کے صرف آٹھ ماہ بعد اس میں مزید بہتریاں پیدا کرنے کی جدوجہدکر رہا ہے، جبکہ ناقدین کہتے ہیں کہ اس کا مطلب تسلیم کرنا ہے کہ اس چھوٹی کار میں معیار اور ہینڈلنگ کے حوالے کمیاں موجود تھیں۔

یہ بہتریاں، جو 2012 کے آخر تک آئیں گی، اس اعتبار سے انوکھی ہیں کہ نئے ماڈلوں کو کم از کم تین سالوں تک اوور ہال نہیں کیا جاتا۔ ہنڈا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ تو بس تیزی سے مقابلے بازی کا شکار چھوٹی کاروں کی مارکیٹ میں سب سے آگے رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نئی سوک کی 20 اپریل سے ڈیلروں کے پاس آمد اور مئی سے نومبر کے دوران سے ہی ناقدین نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہنڈا نے 2012 کی ایک ہزار سوک کاروں کو بھی واپس منگوا لیا ہے چونکہ ان میں مینوفیکچرنگ نقص کی وجہ سے ایک فیول لائن لیک کر سکتی تھی۔

ہنڈا نے ڈیلروں کو بتایا ہے کہ نئی بہترشدہ کاریں اگلے سال کے ختم ہونے سے پہلے ان کے پاس پہنچ جائیں گی۔

پچھلے دو سالوں میں روایتی طور پر ہنڈا سوک اور ٹیوٹا کرولا کے مابین چھوٹی کاروں کے لیے ہونے والی ریس اب سب کے لیے اوپن ہو گئی ہے،جس میں شیورلیٹ، فورڈ اور ہنڈائی بھی شامل ہو گئے ہیں۔

شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی سونک آٹوموٹِو انکارپ کے نائب صدر برائے آپریشنز جیف ڈائک نے کہا کہ تنقید کے باجود، سوک کو وفادار گاہکوں کی مضبوط حمایت حاصل ہے۔

1 comment for “مقابلے نے ہنڈا کو نئی سِوِک میں تبدیلیوں پر مجبور کر دیا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.