معذور رہائشیوں میں سونامی سے مرنے کی شرح زیادہ

روزنامہ مانیچی کے مطابق، 11 مارچ کو شمال مشرقی ساحلی میونسپلٹیوں سے ٹکرانے والے عظیم مشرقی جاپانی زلزلے و سونامی سے مرنے والوں کی شرح معذوروں میں تندرستوں کے مقابلے میں دوگنی پائی گئی ہے۔

آفت کے موقع پر، جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی معذوریوں کے حامل متاثرین گھروں یا دوسری جگہوں – جو خصوصی مراکز نہیں تھے – پر تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ یہ سمجھنے کے قابل نہیں تھے کہ کیا ہو رہا ہے یا انہیں اونچی جگہ پر چلے جانا چاہیے۔

مانیچی نے میاگی، ایواتے اور فوکوشیما صوبوں کی 35 ساحلی میونسپلٹیوں کو اکتوبر میں سروے فارم بھیجے تھے، اور 33 میونسپلٹیوں کی حکومتوں سے جواب موصول ہوئے۔ دریں اثنا، جسمانی، ذہنی یا نفسیاتی معذروں کا حکومتی سرٹیفکیٹ رکھنے والے 76568 افراد میں سے 1568 ان آفات میں کام آئے جو کل تعداد کا دو فیصد بنتے ہیں۔

معذور افراد میں اموات کی شرح میاگی کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں میں بطور خاص زیادہ تھی۔

1 comment for “معذور رہائشیوں میں سونامی سے مرنے کی شرح زیادہ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.